27مارچ کو ڈی چوک پر عوام کا سونامی نظر آئے گا:شفقت محمود

  27مارچ کو ڈی چوک پر عوام کا سونامی نظر آئے گا:شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر وصدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود کی زیر صدارت ضلع لاہور کی تنظیم اور ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 27 مارچ کو ڈی چوک پر ہونے والے جلسے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر حکمت عملی طے کی گئی اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ،سینٹر ولید اقبال، صوبائی وزیر اسد کھوکھر، ملک ظہیر عباس کھوکھر، شیخ امتیاز،زبیر نیازی، اصغر گجر،فیاض بھٹی، یوسف میو، حاجی فیاض، علی امتیاز وڑائچ، اویس یونس، عبیدالرحمن، خالد گجر، بلال گجر،ملک عظمت کھوکھر،دیوان غلام محی الدین، رشید بھٹی، میاں حامد معراج، یاسر گیلانی، ملک وقار، عفیف صدیقی، علی عباس، مس شنیلہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور پوری قوم جذبہ حب الوطنی کے جذبے سے سر شار ہو کر عمران خان کی ایک کال پر لبیک کہتے ہوئے گھر وں سے نکلے گی اور27 مارچ کو ڈی چوک پر عوام کا سونامی نظر آئے گا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو پا رہی اور کچھ بیرونی قوتیں عمران خان کو ایبسلوٹیلی ناٹ کہنے پر نشانہ بنانا چاہتی ہیں اور اس عالمی سازش میں ہمارے ملک کی کچھ سیاسی جماعتیں بھی ان کا آلہ کار بن کر ایک منتخب جمہوری حکومت کو گرانے کی سازش کر رہی ہیں۔ شفقت محمود  نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کر لے کپتان کی کامیابی یقینی ہے۔
شفقت محمود

مزید :

صفحہ اول -