ملکی برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح تک بڑھی ہیں، ڈاکٹر معید یوسف 

     ملکی برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح تک بڑھی ہیں، ڈاکٹر معید یوسف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا سلام آباد (این این آئی)قومی سلامتی کے مشیر  ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ فروری 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں کمی کے ساتھ 0.5 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو ملک کی اقتصادی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہفتہ کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مختلف ٹویٹس  میں انہوں نے لکھاکہ پاکستان کا مستقبل معاشی سلامتی پر منحصر ہے جو کہ جامع قومی سلامتی کی ایک بنیادی خصوصیت ہے، فروری 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ دوسری جانب ملکی برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح تک بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ اور درآمدات میں کمی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سکڑنے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ادائیگیوں کے عدم توازن کی درستگی بہت اہم ہے اور یہ اعدادوشمار  پاکستان کی کامیابیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
 ڈاکٹر معید یوسف 

مزید :

صفحہ اول -