برطانوی شاہی جوڑے نے احتجاج کے باعث بیلیز کا دورہ منسوخ کردیا

   برطانوی شاہی جوڑے نے احتجاج کے باعث بیلیز کا دورہ منسوخ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے احتجاج کے باعث وسطی امریکا کے ملک بیلیز کا دورہ منسوخ کردیا۔شاہی محل ’کینسنگٹن پیلس‘ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے دورہ کیریبیئن منسوخ کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے کا ارادہ کیریبیئن ممالک کے دورے کا تھا جس کا آغاز بیلیز سے ہونا تھا۔اس دورے سے قبل مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کے باعث صورتحال کشیدہ ہونے کا خدشہ تھا جس کے باعث شاہی جوڑے نے دورے کا ارادہ ملتوی کردیا۔محل سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی کہ انڈین کرِیک کے لوگوں سے متعلق حساس مسائل کے باعث دورے کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
 
 شاہی جوڑے

مزید :

صفحہ اول -