نظام حکومت و انتخاب،جامع اصلاحات ناگزیر ہیں:فائق شاہ
پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس نے ملکی اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ شدید متاثر کی ہے او آئی سی اجلاس کے موقع پر اس تناؤ کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے کہا کہ نظام انتخاب اور نظام حکومت میں جامع اصلاحات لانے کی ضرورت ہے اس کے بغیر یہ خرید وفروخت، رسہ کشی اور ون مین شو ختم نہیں ہو گا، ملکی معیشت، سیاست، معاشرت ظالم طبقات کے شکنجوں میں ہے نوجوان اس کو آزاد کروائیں، اہل افراد مشترکہ حکمت عملی بنائیں، انہوں نے زور دیا کہ ادارے ملک کو انارکی سے نکالیں اور ٹالثی کا کردار ادا کریں، جب تک ادارے مکمل کردار ادا نہیں کریں گے، موجودہ بحران ختم نہیں ہو گا، دولت، دھونس، توڑ پھوڑ اور لاشوں کی سیاست نہ کی جائے، تعصب اور گروہی مفادات کو آگے لائے بغیر مل کر حکمت عملی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ صوبے، گروہ، اور سب طاقتور طبقات آمنے سامنے کھڑے ہیں جس میں نقصان صرف عوام کا ہے، غریب کارکنوں کی لاشوں اور خون پر سیاست نہ کی جائے، عوام کی بیداری، سیاسی تحمل اور منشور کی بنیاد پر مقابلہ کیا جائے، ادارے مضبوط ہوں تو قانون پاپند بنا دے گا۔