معروف سرجن ڈاکٹر فرمان کی خودکشی کی ناکام کوشش
مردان(بیورورپورٹ) شہر کے معروف سرجن ڈاکٹر فرمان خود کشی کی کوشش میں زخمی ہوگئے تھانہ شیخ ملتون پولیس کو ڈاکٹر فرمان کے بھائی غفران اللہ نے واقعے کے حوالے سے بتایاکہ اسے اپنے بھائی ڈاکٹر فرمان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی کی اس نے خود پر فائرنگ کی ہے اور وہ ہسپتال میں پڑا ہے وہ جونہی پہنچا تو اس کا بھائی زخمی اوربے ہوش پڑا تھا رپورٹ کے مطابق شیخ ملتون سیکٹر اے کے رہائشی سرجن ڈاکٹر فرمان گھر میں اکیلے تھے اورنامعلوم وجوہات کی بناء پر خود اسلحہ آتشین سے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔