محمود خان کیخلاف عدم اعتماد،بلاول کو ماہر نفسیات کو دکھانا چاہئے:کامران بنگش

  محمود خان کیخلاف عدم اعتماد،بلاول کو ماہر نفسیات کو دکھانا چاہئے:کامران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز کی طرح صوبہ میں بھی ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے بلاول زرداری کو کسی اچھے ماہر نفسیات کو دکھانا چاہئے بلاول زرداری نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کا سوچا بھی تو ان کی کانپیں ٹانگ جائیں گی وزیراعلیٰ محمود خان ایوان میں دوتہائی سے زیادہ اکثریت رکھتے ہیں 144 ارکان کے ایوان میں پی ٹی آئی کے اپنے ارکان کی تعداد 94 سے زائد ہے سیاسی نابالغ بلاول نے عدم اعتماد لانے کی حماقت کی تو ان کے اپنے ممبران بھی ساتھ نہ رہیں گے خطہ کے نازک حالات میں پاکستان کسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے محرکات کیاہیں؟ اپوزیشن کو مسئلہ ہے کہ وزیراعظم نے امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کیوں کہاوزیراعظم نے پہلے کہاتھا کہ جب ان پرہاتھ ڈالوں گا تویہ سب چوراکھٹے ہوجائینگے۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے  اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعظم آج یک تنہا چوروں کامقابلہ کررہے ہیں اپوزیشن کوپیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم عمران خان کیساتھ آخری دم تک کھڑے روہیں گے۔  اسلام فوبیا کیخلاف عمران کی جنگ سے اندرونی دشمن  کیساتھ بیرون دشمن کو بھی دھچکا ملا ہے کونسلر کی سیٹ نہ جیتنے والے ارکان کو پی ٹی آئی نے ایوانوں تک پہنچایا آج یہ لوگ غداربن چکے ہیں اور ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں اگران میں دم ہے،تو مستعفی ہوکردوبارہ الیکشن لڑیں پتہ لگ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاورسمیت خیبرپختونخواسے لاکھوں لوگ  اسلام آباد جلسے میں شرکت کرینگے ہم امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑ رہے ہیں مگر اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے۔