مردان،طوفانی بارش،ژالہ باری،چھتیں دیوار گرنے سے 10زخمی
مردان (بیورورپورٹ) شہر اور اس کے گردونواح میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری کے دوران مختلف مقامات پر چھتیں اور دیوار گرنے کے واقعات میں 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں کے اندر چلاگیا جمعہ کی شام اچانک سیاہ بادل آسمان پر نمودار ہوئے اور بعدمیں طوفانی بارش اورژالہ باری شروع ہوگئی ضلع بھر میں رات گئے تک تیز بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلتی رہیں سرکاری امدادی ادارے ریسکیو کے مطابق شہری علاقہ بغدادہ حاجی کورونہ میں تیز ہواؤں کے دوران موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے رستم لنڈے میں دیوار گرنے دو افرادجبکہ چینہ کلے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی اس طرح گوجرگڑھی شرمخانوکلے میں بھی ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں شہر کے باچاخان چوک،شمسی روڈ،بغدادہ اورہوتی کے علاقہ کاٹلنگ غونڈو،شیرگڑھ،ہاتھیان میں گھروں کے اندر بارش کا پانی چلاگیا جہاں ریسکیو کی ٹیمیں رات گئے تک امدادی سرگرمیوں مصروف رہیں۔