کاز وے پر ناکا لگا کر ڈکیتی کرنیوالے ملزمان کا چالان عدالت میں پیش 

  کاز وے پر ناکا لگا کر ڈکیتی کرنیوالے ملزمان کا چالان عدالت میں پیش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کاز وے پر ناکا لگا کر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان نے ضلع کورنگی اور ضلع ملیر کی حدود میں تفریحی مقامات پر بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ملیر کازوے پر ناکا لگا کر ڈکیتی کرنے کے معاملے پر پولیس نے کیس کا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔پولیس نے کیس میں چار ملزمان کو مفرور قرار دیا۔ مفرور ملزمان میں مراد، جہانزیب، آصف اور ہزار شامل ہیں جبکہ مقدمے میں دو ملزمان محمد خالد اور نوید حسین عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔پولیس کے عدالت میں پیش کردہ چالان کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ملیر کاز وے پر ناکا لگا کر لوٹ مار کی۔ گرفتار ملزمان نوید اور خالد نے بھی دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا۔پولیس نے چالان میں عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے لوٹ مار کر کے ندی کی جھاڑیوں کے راستے فرار ہوئے۔تفتیشی افسر گل محمد کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ کورنگی کازوے پر مسلح ملزمان نے شہریوں کا لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے تفتیشی افسر نے یہ بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ضلع کورنگی و ضلع ملیر کی حدود میں تفریحی مقامات پر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔