اپوزیشن وزیراعظم کی کامیابیوں سے خوفزدہ ہے،صائمہ ندیم

اپوزیشن وزیراعظم کی کامیابیوں سے خوفزدہ ہے،صائمہ ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے کہا کہ ڈی چوک جلسہ کے حوالے سے منصوبہ بندی کی تیاری مکمل ہو گئی ہیں،کراچی سے بھرپور تعداد میں خواتین کے ہمراہ ڈی چوک جلسہ گاہ میں شرکت کرے گی،خواتین بھی اس ملک کے امین اور صادق وزیراعظم کے ساتھ شانہ باشانہ کھڑی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے منطعقی اقدمات کئے،کامیاب جوان اور احساس پروگرام کے ذریعے خواتین نے خود کو معاشی و سماجی لحاظ سے مستحکم کیا،پاکستان تحریکِ انصاف نے ہر پلیٹ فارم پر خواتین کیلئے آواز بلند کی ہے،وزیراعظم عمران خان کو اکیلا سمجھنے والے ڈی چوک اسلام آباد میں خواتین کا سونامی دیکھے گیں۔ پرامن جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ کرپٹ ٹولے نے ضمیر خریدنے کی جومنڈی لگائی ہے، یہ لوگ اب حلقوں میں واپس جاکر اور ووٹ مانگ کر دکھائیں انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ عمران خان لٹیروں کے مقابلے میں تنہا ڈٹ کر کھڑا ہے۔ جنہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کرکے اپنے منہ کالے کیے ہیں اور انہیں تاحیات لوٹے اور غدار کا خطاب مل چکا ہے۔جو کونسلر نہیں بن سکتے تھے وہ ٹکٹ کیلئے عمران خان کے پاؤں میں بیٹھے ہوئے تھے۔ بکنے والے لوگوں سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑ ھے گا،تحریک انصاف میں جو گنڈے انڈے تھے وہ ضمیر بیچ کر لوٹے بن چکے ہیں۔اچھا گنڈے انڈے نکل کر سامنے آگئے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اوپر سے نیچے تک ضمیر فروش بیٹھے ہیں۔تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے بالکل قریب تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے نہ صرف ملک کو اس بحران سے بچایا بلکہ درست سمت کی طرف بھی گامزن کیا۔نواز شریف، فضل الرحمن، زرداری نے ہی تبدیلی لانی ہے تو ملک کااللہ ہی حا فظ ہے۔