کراچی میں دو حادثات میں   تین نوجوان جاں بحق

  کراچی میں دو حادثات میں   تین نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔کراچی سے موٹرسائیکل پر ٹھٹھہ جانے والے دو دوست گلشن حدید موڑ پر حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق کورنگی کے رہائشی دوست موٹر سائیکل پر ٹھٹھہ جانے کے لیئے نکلے تھے، 16 سالہ حسنین ولد کامران اور 13سالہ محمد اویس ولد امان اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔دونوں کی لاشیں اور موٹر سائیکل موقع سے مل گئی۔ نوجوانوں کو کچلنے والی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پورٹ قاسم وائرلیس گیٹ پر پی ایس او پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں زبیر ولد محمد رفیق جاں بحق اور 22 سالہ عبید ولد عباس زخمی ہوگیا۔