بھارتی ریاست گجرات کے سکولوں میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی قرار
دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی حکومت نے چھٹی سے بارہویں جماعت کے نصاب میں ہندوو ں کی مقدس کتاب ’بھگوت گیتا‘ کی تعلیم لازمی قرار دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے وزیر تعلیم نے ریاستی اسمبلی میں اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق ریاست کے تمام سکولوں میں آئندہ تعلیمی سال سے چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی ہوگی۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اس حکم کا اطلاق تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں پر ہوگا۔ دوسری جانب گجرات کیبعد کرناٹکا کے وزیرتعلیم کا بھی کہنا ہیکہ نصاب میں بھگوت گیتا شامل کرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ اور ٹیکسٹ بک کمیٹی کے اراکین سے بات کریں گے۔تعلیمی نصاب میں بھگوت گیتا شامل کرنے پرکانگریس نے تنقید کرتے ہوئیکہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں گیتا کو شامل کرناغیر ضروری اقدام ہے۔عام آدمی پارٹی کے نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ نے بی جے پی حکمرانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیتا پڑھانے والے اس پر عمل بھی کریں۔
لازمی قرار