سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا سوال ہ پیدا نہیں ہوتا:اٹارنی جنرل

  سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا سوال ہ پیدا نہیں ہوتا:اٹارنی جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد (این این آئی)اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پیر21 مارچ تک دائر کیا جائیگا۔آئین کے آرٹیکل 63 کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ایک انٹرویومیں کہا کہ آرٹیکل 63 کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر کام شروع کر دیا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدارتی ریفرنس پیر21 مارچ تک دائر کر دیا جائیگا، سپریم کورٹ کی رائے کے بعد آرٹیکل 63 پر بحث ازخود ختم ہوجائے گی۔خالد جاوید خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں حکومت آئین اور قانون سے باہر نہیں جائیگی، جو کچھ بھی ہوگا آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوگا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ منحرف ارکان کو 5 سال نااہل کرنے کا آرڈیننس تیار نہیں ہوا، 5 سال نااہلی کا اٹارنی جنرل آفس میں کوئی آرڈیننس نہیں بنا گیا، آرٹیکل 186 کے تحت صدارتی ریفرنس پرعدالت سے رائے کا فیصلہ ہوا، وزارت قانون کو شاید کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم مشورہ دیا کہ گورنر راج کے نفاذ کی کوئی صورتحال نہیں۔ ایک انٹرویومیں اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کومشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج بالکل نہیں ہوناچاہیے، گورنر راج کے نفاذ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایسی کوئی صورتحال نہیں۔
اٹارنی جنرل

مزید :

صفحہ اول -