او آئی سی کو فعال کرنے کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو کو قیمت ادا کرنا پڑی، بلاول کے دھمکی آمیز بیان پر مولانا طاہر اشرفی بھی چپ نہ رہ سکے

او آئی سی کو فعال کرنے کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو کو قیمت ادا کرنا پڑی، بلاول ...
 او آئی سی کو فعال کرنے کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو کو قیمت ادا کرنا پڑی، بلاول کے دھمکی آمیز بیان پر مولانا طاہر اشرفی بھی چپ نہ رہ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور مولانا طاہر اشرفی نے  کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر افسوس ہوا، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس حزب اختلاف کے لئے بھی اتنا ہی باعث عزت ہے، جتنا حکومت کے لئے ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کا بڑا کردار ہے، اس کو فعال کرنے کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو کو قیمت ادا کرنا پڑی، او آئی سی کے اجلاس کو روکنے کے لیے بھارت گزشتہ دو ماہ سے سازشیں کر رہا ہے ہمیں دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے اپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ ہماری حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے اپیل ہے کہ 24 مارچ تک اسلام آباد میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کی جائیں۔

مزید :

قومی -