ٹوئٹر پر سیالکوٹ ٹاپ ٹرینڈ لیکن کیوں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صبح سویرے سیالکوٹ ٹاپ ٹرینڈ بن چکاہے جس میں شیئر کی جانے والی ویڈیوز نے پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیاہے ، تاہم ابھی تک ان ویڈیوز کی سرکاری سطح پر کسی قسم کی کوئی وضاحت یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ویڈیو زشیئر کی جارہی ہیں جن میں زور دار دھماکے سنائی دے رہے ہیں جبکہ آگ بھی دکھائی دے رہی ہے جس کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ دھماکے مبینہ طور پر سیالکوٹ میں واقع آرمی کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے کے باعث ہوئے ہیں تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے ۔
سینیٹر سحر کامران نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھاکہ ” اللہ تعالیٰ ہمارے وطن پاکستان کی ہر قسم کی سازشوں اور آفات سے حفاظت فرمائے ، ہر کسی کو اپنی امان میں رکھے۔“
Allah Almighty may protect our beloved country Pakistan from all conspiracies, calamities, mishaps & keep everyone safe and sheltered, Aameen ????????????#Sialkot pic.twitter.com/T8KzrrLQOj
— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) March 20, 2022
یہی ویڈیو فرقان ٹی نامی ٹویٹر صارف نے بھی شیئرکی اور ساتھ کیپشن لکھتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو سیالکوٹ میں موجود اسلحہ ڈپو کی ہے جہاں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں ۔
Multiple blasts after fire in ammunition depot #Sialkot pic.twitter.com/sZv7pfSZ8s
— Furqan T. Siddiqui (@furqantsiddiqui) March 20, 2022
شیراز حسن نامی صارف کا کہناتھا کہ ” سیالکوٹ میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں، وہاں کیا ہو رہاہے ، کسی کو کوئی معلومات ہیں ؟ ابھی تک حکام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا، سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی بھرمار ہے ۔“
Multiple explosions heard in #Sialkot, What's happening there, any information? No official statement by authorities yet. Several videos are circulating on social media. #Pakistan pic.twitter.com/h2BHlORN9o
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) March 20, 2022