کراچی ٹیسٹ میں ناکام بلے باز اظہر علی کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی ٹیسٹ میں ناکام بلے باز اظہر علی کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا اہم بیان ...
کراچی ٹیسٹ میں ناکام بلے باز اظہر علی کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہوم گراونڈ پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلنا ایک الگ احساس ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اظہر علی کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں، وہ ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں، ایک میچ کی پرفارمنس پر کسی کو باہر نہیں بٹھا سکتے، پُر اعتماد ہو کر میدان میں جائیں گے اور کوشش ہو گی کہ میچ جیتیں۔

بابر اعظم نے لاہور میں تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا کیونکہ میں پہلی مرتبہ لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہوں۔بیٹرز کے نیٹ سیشنز میں بولنگ کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان ہمیشہ مدد کرنے کے لیے بولنگ کرتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی مدد کرنے کوشش کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -