پاکستان ماؤنٹینئر کلب کا گنگا چوٹی پر سب سے لمبا پرچم لہرا کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان

پاکستان ماؤنٹینئر کلب کا گنگا چوٹی پر سب سے لمبا پرچم لہرا کر ورلڈ ریکارڈ ...
پاکستان ماؤنٹینئر کلب کا گنگا چوٹی پر سب سے لمبا پرچم لہرا کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم پاکستان کی مناسبت سے باغ کے سیاحتی مقام گنگا چوٹی پر سب سے لمبا پرچم لہرا کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے آل پاکستان ماؤنٹینئر کلب کے جوان پر عزم دکھائی دے رہے ہیں ۔
آل پاکستان ماؤنٹینئر کلب کی طرف سے ثاقب ،ذوالفقار ،سرفراز ،محمد ریاض اور محمد عمیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے آزاد کشمیر کے بلند ترین سیاحتی مقام پر آل پاکستان ماوئٹینئر کلب کے نوجوان آئی ایس پی آر اور لوکل بلنگ کمپنی ایم ٹی بی سی کے تعاون سے دو ورلڈ ریکارڈ بنانے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یوم پاکستان پر 200 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا پاکستان اور آزاد کشمیر کا پرچم  سطح سمندر سے دس ہزار فٹ بلند سیاحتی مقام گنگا چوٹی پر لہرا کر اور دامن گنگا میں  بیڈ منٹن کھیل کر ورلڈ ریکارڈ بنایا جائے گا، یہ ریکارڈ اس سے پہلے کہیں بھی نہیں بنا ۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے آزاد کشمیر  میں سیاحت  کو فروغ ملے گا ۔ یہ جگہ انتہائی خوبصورت ہے اور دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے ۔ اگر ہم ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پوری دنیا میں اس جگہ کی خوبصورتی اجاگر ہوگی ۔ جس سے اس علاقے کے لوگوں کو بھی بہترین روزگار مہیا ہوگا ۔