اداکار شان شاہد کپتان کے حق میں بول پڑے

اداکار شان شاہد کپتان کے حق میں بول پڑے
اداکار شان شاہد کپتان کے حق میں بول پڑے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اداکار شان شاہد وزیراعظم عمران خان کے حق میں بول پڑے ۔ انہوں نےوزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا آپ ہماری وہ امید ہیں جو ہمارے دلوں پر راج کرتی ہے ۔
اپنے ایک ٹویٹ میں شان شاہد نے کہا کہ ماضی میں کرپٹ ٹولے کے خلاف کوئی سوال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن ہمیں آپ نے غلامی کی نیند سے جگایا ہے اور کرپٹ لوگوں کے خلاف آواز اٹھانے کے خوف سے نجات دلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نہیں جانتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اس لیے آپ سے لڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شان شاہد وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

تفریح -