توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں کل سماعت کرے گا،بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس جواد حسن شامل ہیں،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شہرام سرور چودھری بھی بنچ میں شامل ہیں،
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے ۔