بھارتی معروف گلوکارہ شریا گھوشال بھی سجاد علی کی مداح نکلیں

بھارتی معروف گلوکارہ شریا گھوشال بھی سجاد علی کی مداح نکلیں
بھارتی معروف گلوکارہ شریا گھوشال بھی سجاد علی کی مداح نکلیں
سورس: @dailypakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بھی پاکستانی گلوکار سجاد علی کی مداحوں میں شامل، ایسا گانا سنا دیا جو انکی روح کو چھو دیتاہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی انسٹا سٹوری پر سجاد علی کے گانے "پردیس" کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے اپنی سٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ"سجاد علی غیر معمولی گلوکار ہیں"۔اُنہوں نے  اپنے مداحوں کو بتاتے ہوئے لکھا کہ"میں یہ گانا مسلسل سن رہی ہوں، ایک طویل عرصے کے بعد کسی گانے اور ویڈیو نے میرے دل کو اتنی گہرائی سے چھوا ہے"۔

شریا گھوشال نے سجاد علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس میوزک ویڈیو کے بارے میں شیئر کی گئی پوسٹ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ"اس گانے نے میری روح کو چھو لیا ہے، میں نے اسے 2 دن پہلے سنا اور تب سے میں اسے مسلسل سن رہی ہوں۔آپ کی بہت سی خوبصورت تخلیقات کےلیے شکریہ لیکن یہ والا گانا تو بہت زبردست ہے"۔

واضح رہے کہ سجاد علی نے اپنا یہ گانا"پردیس" 2022ء میں ریلیز کیا جوکہ ان کی نئی البم ’آتش‘ کا حصّہ ہے۔

مزید :

تفریح -