اسد عمر نے لاہور میں درج مقدمے میں گرفتاری سے بچنے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لاہور میں درج مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کیلئے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ لاہورمیں پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے ۔