نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا زخمی پولیس اہلکاروں کیلئے امداد کا اعلان 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا زخمی پولیس اہلکاروں کیلئے امداد کا اعلان 
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا زخمی پولیس اہلکاروں کیلئے امداد کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکومت کی رٹ قائم کرنے کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ معمولی زخمی اہلکار کیلئے ایک لاکھ ، شدید زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ حکومت کی رٹ قائم کرنے کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا،آئی جی کو پوری پاور دے دی ہے،جو پولیس کو مناسب لگے گا وہ کریں گے ۔
نگران پنجاب حکومت نے معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کردیا ،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ 5 سے7 دنوں میں ہونیوالے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،آج شام تک جے آئی ٹی کا اعلان کردیں گے، انہوں نے معمولی زخمی اہلکار کیلئے ایک لاکھ ، شدید زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔