" پچھلے دنوں ایک انٹرویو کیا، بعد میں میرے گیسٹ نے کہا کہ انٹرویو میں سے یہ ایک دو چیزیں نکال دیں لیکن پھر منصور علی خان کا ردعمل کیا تھا؟ اندر کی خبرآگئی
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی منصور علی خان نے کہا ہےکہ " میں نے پچھلے دنوں ایک انٹرویو کیا، اس انٹرویو کے بعد وہ جو میرا گیسٹ تھا ، اس نے مجھے کہا کہ اس انٹرویو میں سے یہ ایک دو چیزیں نکال دیجیے گا، میں نے اس بات کو اس وقت نظرانداز کردیا ،بعد میں اس نے مجھے کہا، آپ یہ انٹرویو آن ایئر نہ کیجیے گا، پہلے میں دیکھوں گا تو پھر میں نے اسے سنجیدہ لیا۔
اپنے ولاگ میں منصور علی خان نے بتایا کہ وہاں پر آمنے سامنے بیٹھے تھے، جہاں پر گفتگو ہوئی ، ہم عوامی مقام پر بیٹھے ہوئے تھے، میرے علاوہ آٹھ 9لوگ تھے، میں وہ آٹھ 9گواہ بھی لاکر دے دوں گا، اس نے مجھے کہا کہ یہ انٹرویو پہلے آپ نے مجھے دکھانا ہے، میں نے کہا یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دکھانا تو پڑے گا آپ کو۔انہوں نے کہا کہ پہلے انٹرویو میں نے دیکھنا ہے پھر آپ آن ایئر کیجیے گا۔ میں نے کہا کہ آپ سوچیے گا بھی نہیں کہ آپ اس انٹرویو کو ہاتھ لگاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بھی دیکھتا ہوں کہ یہ انٹرویو کس طرح آن ایئر جاتا ہے۔
منصور علی خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے باپ کے اندر جرا ت ہے تو روک کر دکھالے۔