توڑ پھوڑ، انتشار انگیز تقاریر کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع 

توڑ پھوڑ، انتشار انگیز تقاریر کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت ...
توڑ پھوڑ، انتشار انگیز تقاریر کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ لاہور نے توڑ پھوڑ، انتشار انگیز تقاریر کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں توڑ پھوڑ، انتشار انگیز تقاریر کے مقدمہ میںشاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی ،وکیل شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 102 مقدمات ہو چکے، روز ضمانت کرا رہے ہیں ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کردی۔
یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔