راولپنڈی؛دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمے میں فیاض الحسن چوہان، واثق قیوم، عمرتنویر، راجہ بشارت اوردیگرکو نامزدکیا گیاہے،مقدمے میں علی امین گنڈاپورسمیت 200 کارکن شامل ہیں۔