زمان پارک میں آپریشن کے بعد اب کتنے لوگ موجود ہیں؟ خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے

زمان پارک میں آپریشن کے بعد اب کتنے لوگ موجود ہیں؟ خفیہ ادارے کی رپورٹ کے ...
زمان پارک میں آپریشن کے بعد اب کتنے لوگ موجود ہیں؟ خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) زمان پارک آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد اور سرگرمیوں کے حوالے سے خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں 2 سو کے قریب لوگ موجود ہیں۔خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق 60 سے 70 ڈنڈا بردار کارکن ویڈیو اور تصاویر بنانے والوں سے موبائل فون چھین لیتے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن راہ گیروں کی چیکنگ بھی کر رہے ہیں، کارکن عمران خان کے دروازے اور سروس لین ون پر موجود ہیں۔خفیہ ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس وین کو توڑ پھوڑ کے بعد نہر میں پھینک دیا تھا، مال روڈ سے زمان پارک کی جانب پولیس نفری تعینات نہیں کی گئی ہے۔