لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار ،فوری رہا کرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی ...
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار ،فوری رہا کرنے کا حکم 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دیدی اور نظر بند125 کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی،کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی ،عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دیدی اورنظر بند125 کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔