اڑھائی ماہ سے ٹریفک کیلیے بند شاہراہ نیلم کو  مکمل طور پر کھول دیا گیا

Mar 20, 2023 | 01:00 PM

 نیلم (این این آئی)اڑھائی ماہ بعد شاہراہ نیلم کو مکمل طور پر کھول دیا گیا۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم جانے کے خواہشمند سیاح اب بآسانی وہاں پہنچ سکتے ہیں، انتظامیہ نے شاہراہ نیلم کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہراہ نیلم شدید برفباری کے باعث گزشتہ اڑھائی ماہ سے بند تھی۔انتظامیہ کے مطابق وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں اب بھی برف کی تہہ جمی ہوئی ہے تاہم شاردا کیل تک ہر قسم کی گاڑی سے سفر کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں