’اس کا جواب اچھی طرح دیں ، یہ جو خاتون بولتی ہے‘سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی 

’اس کا جواب اچھی طرح دیں ، یہ جو خاتون بولتی ہے‘سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ...
’اس کا جواب اچھی طرح دیں ، یہ جو خاتون بولتی ہے‘سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں انہیں نام لیے بغیر بادی النظر میں مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم نواز سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔
انٹرنیٹ پر سامنے آنیوالی آڈیو بظاہر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ہے ۔ ابتدائی دعا سلام کے بعد مبینہ طورپر خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ ’السلام علیکم سر، اس کا جواب کوئی اچھی طرح دیں، یہ جو باتیں کرتی ہیں‘۔فریق ثانی پوچھتے ہیں کہ ’کسے سر؟‘۔
اول الذکر کہتے ہیں کہ ’یہ جو خاتون بولتی ہے‘۔ ثاقب نثار پھر کہتے ہیں کہ ’ سرمیں نے پتہ ہے اس بارے کیا سوچا تھا؟پھر مجھے بڑے تارڑ صاحب کی ایک بات یادآگئی کہ میاں کتیاں دے بھونکے تو دور کھلوتے رہے( کتے بھونکتے رہیں تو دور کھڑے رہیں)۔
خواجہ طارق رحیم مبینہ طورپر کہتے ہیں کہ ’یہ بھی بات ٹھیک ہے ، آپ نے اے آروائے پر ایک جواب اچھا دے دیا ہے‘۔ ثاقب نثار مبینہ طورپر پھر گویا ہوئے کہ ’دوسرا،شکرا لحمدللہ، ابھی بھی میرے اندر حوصلہ ہے کہ میں برداشت کرسکتا ہوں لیکن جا کر کنفیوذ یا ڈیپریس نہیں ہوتا،جب ضرورت ہوئی تو آپ کو بتا دیں گے، آپ کچھ کردینا، آپ نے کردینا ہے مجھے پتہ ہے ‘۔
خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ ’مجھے بتا دینا، جو کہیں گے ،ا سی طرح ہوجائے گا‘۔ اس کے بعد فیملی کا حال احوال پوچھنے کے بعد کسی دن چکرلگانے کی دعوت کیساتھ ہی آڈیو ختم ہوجاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -