لاہور میں  کینال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پرلوڈر رکشوں کا داخلہ کیوں بند کیا گیا ? جانیے

لاہور میں  کینال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پرلوڈر رکشوں کا داخلہ کیوں بند کیا ...
 لاہور میں  کینال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پرلوڈر رکشوں کا داخلہ کیوں بند کیا گیا ? جانیے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کینال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر خطرناک انداز میں آہنی سامان، لوہے کے راڈ،  سریا، پائپ و دیگر سامان لوڈ کرنے والے لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کردیا  گیا ہے ۔سی ٹی او لاہور کی ایسے رکشوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی، شہر کی مختلف اور اہم شاہراہوں پر خطرناک حد تک رکشوں پر سامان لوڈ ہونے کے باعث حادثات کی شکایات کے پیش نظر کریک ڈاؤن کے احکامات دئیے گئے۔ رواں ماہ کے دوران 02 ہزار 541 لوڈر رکشوں کو چالان ٹکٹس جبکہ خطرناک ہے لوڈنگ کے دوران غفلت،لاپرواہی پر 180 لوڈر رکشوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا جعلسازی کرتے ہوئے ڈیجیٹل چلان جنریٹ کرنے پر 18 رکشہ ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ کینال روڈ پر لوہے، سریا و دیگر آہنی لوڈ والے رکشوں کا داخلہ بند ہے، لوڈر رکشوں پر لوڈ سریے، لوہے کے پائپ دیگر ٹریفک کیلئے انتہائی خطرناک ہیں، جو حادثے کی صورت میں جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں دھرمپورہ، مغلپورہ، ٹھوکر نیاز بیگ، گڑھی شاہو، جی ٹی روڈ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔