پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کو چاروں طرف سے گھیر لیا، کس کی گرفتاری کا خدشہ ہے ؟جانئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )تحریک انصا ف کے سینئر رہنما شبلی فراز کی گرفتاری کا خدشہ ہے اور وہ اس وقت انسداد دہشتگردی عدالت میں موجود ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کو چاروں طرف سے گھیر رکھاہے ،شبلی فراز کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرنے کا پلان بنا لیا گیاہے ۔ شبلی فراز کا کہناتھا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ، میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شبلی فراز وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت میں پیش ہوئے ۔