’ پٹرول بم کوئی راکٹ سائنس نہیں ، ایک بوتل میں تیل ڈالا اور اسے پھینک دیا‘ عمران خان کی ویڈیو وائرل ہوگئی 

’ پٹرول بم کوئی راکٹ سائنس نہیں ، ایک بوتل میں تیل ڈالا اور اسے پھینک دیا‘ ...
’ پٹرول بم کوئی راکٹ سائنس نہیں ، ایک بوتل میں تیل ڈالا اور اسے پھینک دیا‘ عمران خان کی ویڈیو وائرل ہوگئی 

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پٹرول بم سے متعلق گفتگو کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں۔

عمران خان کا کہناتھاکہ ’کہتے ہیں کہ پٹرول بم مل گیا، اوئے احمقو! پٹرول بم کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، ایک بوتل میں تیل ڈالا اور اسے پھینک دیا، وہ پٹرول بم ہوتاہے، کبھی پلاسٹک کی بوتل میں بھی پٹرول بم آیا؟نقل کیلئے بھی عقل چاہیے،اس طرح کے لوگ بیٹھ کر جھوٹ بول رہے ہیں کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں بم ہیں، پلاسٹک بوتل میں بم دکھادیا، اس سے تمہارا ساری دنیا میں مذاق اڑے گا، تم بے وقوف ہو‘۔

اس ویڈیو پرشہزاد غیاث شیخ نے لکھا کہ ”ہم سب نے دیکھا کہ پٹرول بم پھینکے جارہے تھے اور زندہ جل جانے کے خدشے کی وجہ سے پولیس اہلکار بھاگ رہے تھے، آن لائن بہت سی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کیسے یہ پٹرول بم پلاسٹک کی بوتلوں میں بنائے گئے ، اس بات کے شواہد نہیں کہ یہ عمران خان کو کس نے کہا ،وہ بھی اتنے اعتماد کے ساتھ ‘۔

مزید :

قومی -