ماڈل بازاروں میں سہولیات کا ؤنٹر زپر خصوصی ریلیف پیکیج متعارف کرا دیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں پورا رمضان بغیر سبسڈی سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر اشیاء فراہم کی جائیں گی ماڈل بازاروں میں سہولت کاؤنٹر زپر خصوصی ریلیف پیکج متعارف کروادیا گیا۔سہولت پیکج پر اشیا ئےخورونوش کو سرکاری نرخوں سے بھی 12 سے 15 فیصد کم رکھا گیا ہے۔ سبزی و پھل سہولت سٹالزپر بھی 5 سے 15 روپے تک کا ریلیف پورا رمضان دیا جائے گا۔ سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کا کہنا ہےکہ پنجاب ماڈل بازار عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے میں ہر ممکن اقدامات کرے گا رمضان کے دوران ماڈل بازاروں میں مفت آٹے کے ٹرک پوائنٹ کے لئے جگہ بھی فراہم کی جائے گئی،سبزیوں و پھلوں کی درجہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گئی۔ ماڈل بازاروں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظا ما ت کئے جائیں گے۔