پی ایس ایل 8: کھلاڑیوں کاسٹرائیک ریٹ کیا رہا ، محمد حارث نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا؟ تفصیلات جانیے

  پی ایس ایل 8: کھلاڑیوں کاسٹرائیک ریٹ کیا رہا ، محمد حارث نے کونسا ریکارڈ ...
  پی ایس ایل 8: کھلاڑیوں کاسٹرائیک ریٹ کیا رہا ، محمد حارث نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا؟ تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)  پی ایس ایل 8 میں کھلاڑیوں کاسٹرائیک ریٹ کیا رہا ، اور محمد حارث نے  کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا؟   اس حوالے سے جوتفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق پی ایس ایل 8 میں محمد حارث نے سٹرائیک ریٹ میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا۔پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے محمد حارث نے سٹرائیک ریٹ میں سب کوپیچھے چھوڑدیا، 34 چوکوں اور 18 چھکوں کی مدد سے 350 رنز بنائے اور 186.17 کا سٹرائیک ریٹ پایا۔سکندر رضا نے 19 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 179.83 کا سٹرائیک ریٹ پایا اور وہ دوسرے نمبر پر رہے، 453رنز بنانے والے روسو نے 48 چوکوں اور 21 چھکوں کی مدد سے 171.59 کا سٹرائیک ریٹ پایا۔عماد وسیم کا سٹرائیک ریٹ 170.46 رہا، انھوں نے 41 چوکے اور 16 چھکے جڑے، کولین منرو نے 169.31کے سٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے،انھوں نے 23 چوکےا و ر20چھکے لگائے۔