عمران خان کا کارکنوں کی گرفتاری پر عالمی تنظیموں سے رجوع کا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاری پر عالمی تنظیموں سے رجوع کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہاکہ حکومت نے ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا، عدالتوں کے ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں سے رجوع کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرون ملک پی ٹی آئی تنظیمیں مقامی منتخب سیاستدانوں سے رابطہ کریں،اپنی اپنی حکومتوں کو پاکستان میں جاری فاشزم سے آگاہ کریں۔