سوال یہ ہے عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر ہیں؟ جب الیکشن لڑے کوئی ٹریبونل جا سکتا تھا،کیس میں تو کوئی ٹریبونل میں نہیں گیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

سوال یہ ہے عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر ہیں؟ جب الیکشن لڑے کوئی ٹریبونل جا ...
سوال یہ ہے عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر ہیں؟ جب الیکشن لڑے کوئی ٹریبونل جا سکتا تھا،کیس میں تو کوئی ٹریبونل میں نہیں گیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ سوال یہ ہے عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر ہیں؟عمران خان جب الیکشن لڑے کوئی ٹریبونل جا سکتا تھا،کیس میں تو کوئی ٹریبونل میں نہیں گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہم ابھی نہیں کہہ رہے آپ میرٹ پر دلائل دیں ،اگر میرٹ پر جائیں تو یہ 2 منٹ کا کیس ہے ویسے،آج اس لمحے عمران خان میانوالی کی نشست سے رکن اسمبلی نہیں ہیں، سوال یہ ہے عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر ہیں؟عمران خان جب الیکشن لڑے کوئی ٹریبونل جا سکتا تھا،کیس میں تو کوئی ٹریبونل میں نہیں گیا،عمران خان ابھی بھی الیکشن لڑ کر جیتے،کیا کوئی کرپٹ پریکٹس میں عمران خان کیخلاف ٹریبونل گیا؟اس وقت عمران خان نے نئی نشست پر حلف بھی نہیں لیا،عمران خان کیخلاف اس وقت کوئی وارنٹ کی رٹ کیسے جاری کریں؟کیا محض نشستوں پر کامیاب ہونا پبلک آفس ہولڈر بنا دیتا ہے؟اس نکتے پر آپ نے مطمئن کرنا ہے ۔