کارتک آریان شادی کا لڈو کھانا چاہتے ہیں
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے ایوارڈز کی ایک تقریب کے دوران شادی کے بارے میں اپنے ارادے بتا کر اپنے تمام ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو حیران کردیا۔
کارتک آریان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زی سنے ایوارڈز کی تقریب سے اپنا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو میں اُنہیں ڈھول بجانے والوں کے ایک بینڈ کے ساتھ اسٹیج پر شاندار انداز میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار نے اسٹیج پر شاندار انٹری دیتے ہوئے یہ سوال کیا کہ "آپ سب لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ میں یہاں بینڈ باجا لے کر کیوں آیا ہوں؟" اُنہوں نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ "میرے یہاں بینڈ باجا لے کر آنے کی وجہ"فومو" ہے"۔"فومو" یعنی "گم ہونے کا خوف" اب دیکھئے نہ بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک سب کے بینڈ بج رہے ہیں، سارے ہی گھوڑی چڑھ رہے ہیں، سب کی وکٹ گررہی ہیں لیکن ایک وکٹ اب تک نہیں گری ابھی تک کھڑی ہے اور ابھی تک"الیجیبل سنگلز کے کلب" میں آخر رہ کون گیا؟"
اُنہوں نے مزید کہا کہ "اس کلب میں بچ جانے والا میں خود ہوں لیکن اب موسم بدل رہا ہے اور یہ سخت لونڈا پگھل رہا ہے، میں نے سوچا ہے کہ شادی کا لڈو کھا کر دیکھ ہی لیتا ہوں جیسے میں نے پیار کا پنچنامہ کیا ہے ویسے ہی شادی کا پنچنامہ بھی کر ہی لیتا ہوں"۔کارتک آریان نے کہا کہ "اس لیے آج زی سنے ایوارڈز کے منچ کو ساکشی مان کر آج میں اپنے سارے مداحوں اور پوری فلم انڈسٹری کو یہ تازہ ترین خبر دینا چاہتا ہوں کہ کارتک آریان شادی کررہا ہے"۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی اس مزاحیہ ویڈیو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔