تھائی لینڈ کی پارلیمینٹ تحلیل کر دی گئی

تھائی لینڈ کی پارلیمینٹ تحلیل کر دی گئی
تھائی لینڈ کی پارلیمینٹ تحلیل کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چان اوچا نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔شاہی گزٹ کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل کا اعلان کردیا گیا جبکہ بتایا گیا کہ 7 یا 14 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

2014 میں سابق آرمی چیف پرایوت نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، اس کے بعد یہ دوسرے عام انتخابات ہوں گے۔2019 میں ہونے والے الیکشن میں پرایوت نے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کی تھی لیکن ان انتخابات کو متنازع کہا جاتا ہے۔2017 میں فوج کی طرف سے تیار کردہ آئین کے تحت وزیراعظم کا انتخاب 250 سینیٹرز اور ایوانِ زیریں کے 500 ارکان کرتے ہیں۔

 یاد رہے کہ 1932 میں جمہوریت رائج ہونے کے بعد سے اب تک تھائی لینڈ میں ایک درجن سے زائد مارشل لاء لگ چکے ہیں۔