صدیق جان کی گرفتاری پر عمران خان کی مذمت

صدیق جان کی گرفتاری پر عمران خان کی مذمت
صدیق جان کی گرفتاری پر عمران خان کی مذمت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافی صدیق جان کی گرفتاری پر مذمت کردی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ وہ صدیق جان کی گرفتاری پر پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف  کے حامی سمجھے جانے والے ہر شخص کو ڈھٹائی کے ساتھ نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ ان کا  کہنا تھا کہ عمران ریاض، جمیل فاروقی ، صابر شاکر، سمیع ابراہیم، غلام حسین اور معید پیرزادہ سب اس سے متاثر ہیں ۔ عمران خان نےمزید کہا کہ بول نیوز اور اے آر وائی کے مالکان کو بھی نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

مزید :

قومی -