افطار کیلئے مزے دار آلو کے ڈونٹس بنانے کا طریقہ
لاہور (ویب ڈیسک) روزانہ پکوڑے، سموسے، رول اور روایتی تلی ہوئی غذاؤں سے دل بھر گیا ہو تو منہ کا ذائقہ بدلیں اِن آسانی سے تیار ہو جانے والے آلو کے کرسپی ڈونٹس کے ساتھ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق چکن ڈونٹس بہت کھاتے ہیں، اب ذرا آلو کے ذائقہ دار ڈونٹس بنائیں اور بچوں کا دل جیت لیں، یہ بنیں اتنے مزیدار کہ سب کریں فرمائش بار بار۔
ترکیب: ایک کپ چنے اور آلو دھو کر ابالیں، پھر ان میں ہلدی دھنیا پاؤڈر، کالی اور لال مرچ پاؤڈر، ٹماٹو کیچپ، چیز، زیرہ پاؤڈر، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکسر میں اچھی طرح کرش کرلیں۔
اس پیسٹ کی چھوٹی ٹکیاں بنا کر رکھیں اور کسی چھوٹے گول ڈھکن کی مدد سے بیچ میں سے کاٹ لیں تاکہ ڈونٹس کی شکل بن جائے۔
انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں ڈونٹس کو ڈپ کریں، پھر بریڈ کرمز لگا کر اس کو ڈیپ فرائی کر لیں۔
لو ہو گئے آپ کے کرسپی آلو کے شاندار سے ڈونٹس تیار۔
اب ان کو کیچپ یا مایونیز کے ساتھ پیش کریں۔