پی ایس ایل سیزن 9 کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار ، ٹریننگ کے لیے کاکول جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل سیزن نائن کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے جس کے ناموں کا اعلان کل متوقع ہے۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق سلیکشن کمیٹی 25 سے 28 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے کاکول اکیڈمی میں مدعو کرئے گی، چیف سلیکٹر وہاب ریاض آج تمام کھلاڑیوں کے ناموں پر چئیرمین پی سی بی سے مشاورت مکمل کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد 25 مارچ سے 8 اپریل تک قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی منعقد ہو گا۔کیمپ میں اعظم خان، عباس آفریدی، عرفان اللہ نیازی، صائم ایوب، اسامہ میر،ابرار احمد، سعود شکیل، جہانداد خان، خواجہ نافع ، صاحب زادہ فرحان،عامر جمال،محمد علی، حنین شاہ کو بھی مدعو کیاجاسکتا ہے۔