پاکستان میں ٹوئیٹر بند کردیاگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے اور انتظامیہ کے عدم تعاون پر ٹوئیٹر کو ملک میں بند کردیاہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق ٹوئیٹر کی انتظامیہ سے رابطہ کیاگیالیکن اُنہوں نے ویب سائیٹ سے توہین آمیز مواد اُٹھایااور نہ ہی کوئی تعاون کیا جس کے بعد حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ٹوئیٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔