کرینہ نشئی نہیں ، ہیروئن کا پرومواختلافات کا شکار

کرینہ نشئی نہیں ، ہیروئن کا پرومواختلافات کا شکار
کرینہ نشئی نہیں ، ہیروئن کا پرومواختلافات کا شکار

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرینہ کپور کی فلم ہیروئن کا پرومو ہدایت کار مدھر بھنڈارکر اور پروڈیوسر کے درمیان اختلافات کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہیروئن کا پرومو یکم جون کو ریلیز ہونا تھا جس میں پرومو میں کرینہ کو سگریٹ پیتے اور شراب نوشی کرتے دکھایا گیا تھا جس پر فلم کے پروڈسر نے اس پر اپنے تحفظات ظاہر کردیے۔ اُنہوں نے مدھر بھنڈارکر کو ہدایت کی ہے کہ پیشتر اسکے بھارتی سنسر بورڈ اسے رد کردے، پرومو کو نئے سرے سے شوٹ کرنا چاہیے۔ اس صورتحال پر مدھر نے فلم کے پرومو کو نئے سرے سے شوٹ کرنے کی یقین دہانی کرادای ہے۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس