نیٹو سپلائی کی بحالی کی مذمت ، ڈالروں کے عوض عوام کاخون بیچاگیا، نواز شریف کے ساتھ احتجاج نہیں کریں گے : عمران خان

نیٹو سپلائی کی بحالی کی مذمت ، ڈالروں کے عوض عوام کاخون بیچاگیا، نواز شریف کے ...
نیٹو سپلائی کی بحالی کی مذمت ، ڈالروں کے عوض عوام کاخون بیچاگیا، نواز شریف کے ساتھ احتجاج نہیں کریں گے : عمران خان

  



مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے نیٹو سپلائی کی بحالی پر مذمت اورنواز شریف کے ساتھ مل کر احتجاج نہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستانی عوام کے مفادات کے خلاف ہے اور اِس سپلائی کے بدلے امریکہ کی طرف سے ملنے والے 365ملین ڈالر سالانہ سے عوام کی حالت میں کوئی فرق نہیں پڑسکتا۔اُنہوں نے کہاکہ سپلائی کی بحالی سے مزید شدت پسندی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔اُن کا کہناتھاکہ امریکہ نے 90 منٹ تک فائرنگ کر کے پاک فوج کے چوبیس جوانوں کو شہید کر دیا اوراس افسوسناک واقع پر معافی بھی نہ مانگی اور اب ڈالروں کے عوض دوبارہ عوام کاخون بیچاجارہاہے۔ دوسری طرف ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمنٹ کی تین قراردادیں آچکی ہیںجن میں ڈرون حملوں کے خاتمے تک نیٹو سپلائی بندرکھنے کا کہا گیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن تحریک انصاف کے خوف سے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کررہی ہے جبکہ سارے لوگوں کو اپنی جماعت میں شامل کررہے ہیں تاکہ تحریک انصاف کا مقابلہ کرسکیں ۔اُنہوں نے کہاکہ اب اُنہیں ن لیگ کی طر ف سے صرف چوہدری شجاعت حسین کو شمولیت کی دعوت دینے کا انتظار ہے۔

مزید : قومی /Headlines