نیٹو کانفرنس کے خلاف شکاگو میںاحتجاج ، متعدد مظاہرین گرفتار

نیٹو کانفرنس کے خلاف شکاگو میںاحتجاج ، متعدد مظاہرین گرفتار
نیٹو کانفرنس کے خلاف شکاگو میںاحتجاج ، متعدد مظاہرین گرفتار

  



شکاگو(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو ممالک کی سربراہی کانفرنس کے موقع پراحتجاجی مظاہرے کرنے والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مظاہرین کو شکاگو کانفرنس کے مرکزی مقام پرپہنچنے سے روکنے کے لئے پولیس نے تمام راستوں کوبند کر رکھا ہے۔ہفتہ کے روز شکاگو میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا مطالبہ نے مطالبہ کیا کہ صدر اوباما کے دفتر پر حملہ کرنے کے منصوبہ کے الزام پر جمعہ کے روز گرفتار ہونے والے تین افراد کی رہائی فوراً عمل میں لائی جائے۔بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے جمعہ کے روز ہزاروں نرسوں نے ہیلتھ کئیرکے انتظامات کو بہتر بنانے کے حق میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کا اظہا رکیا۔شکاگو کے ڈاﺅن ٹاﺅن شکاگوپلازہ کے قریب ہونے والے ایک اور مظاہرے میں ڈھائی ہزار کے قریب مظاہرین نے شرکت کی جہاں انہوں نے معاشی دشواریوں کو حل کرنے سے متعلق اپنے مطالبات پیش کیے ۔

مزید : بین الاقوامی