ایک ارب ڈالر فراہمی کا مطالبہ کرینگے: فرحت اللہ بابر
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈ پاکستان کا حق ہے اور صدرآصف علی زرداری شکاگو کانفرنس میں فنڈ کے ایک ارب ڈالر کا مطالبہ کریں گے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرادری نیٹو کی شکاگو کانفرنس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ اس جنگ میں دنیا کے ساتھ ہیں لیکن انتہا پسندوں کے خلاف جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتی بلکہ دلوں کو بھی جیتنا ہوگا۔ غربت کے خاتمے اور روز گار کی فراہمی کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔