ترک وزیراعظم طیب اردگاان تین روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

ترک وزیراعظم طیب اردگاان تین روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
ترک وزیراعظم طیب اردگاان تین روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان وزیر اعظم گیلانی کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے اور طیب اردگان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔وہ پہلے عالمی رہنماءہیں جو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسری مرتبہ خطاب کریں گے۔اس سےپہلےاُنہوں نے اکتوبر 2009ءمیں پارلیمنٹ کے اجلاس سےخطاب کیا تھا اوراس طرح وہ چوتھےعالمی رہنماءتھے جنہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ ترکی کے وزیراعظم جن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا ہے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں پر بات چیت کریں گے۔ وہ اسلام آباد میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اعلیٰ سطح کی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

مزید : اسلام آباد