استعفیٰ نہیں دوں گا،ہم”یتیمی “میں مارے گئے،نواز شریف کے سلوک کاجواب وہی بہتر جانتے ہیں: زرداری

استعفیٰ نہیں دوں گا،ہم”یتیمی “میں مارے گئے،نواز شریف کے سلوک کاجواب وہی ...
استعفیٰ نہیں دوں گا،ہم”یتیمی “میں مارے گئے،نواز شریف کے سلوک کاجواب وہی بہتر جانتے ہیں: زرداری

  


لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری طالبان کی وجہ سے پنجاب میں انتخابی مہم نہیںچلا سکے ، انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شکست کو قبول کرتے ہیں اور مستقبل میں پیپلز پارٹی کا کردار بہت مثبت ہوگا ۔ دنیا نیوز کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کا اجلاس بلا لیا ہے ۔ اجلاس میں انتخابات ، نتائج اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی کی شکست کے بعد مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔پیپلز پارٹی کی شکست کے بارے میں ایک سوال پر صدر نے کہا کہ شکست کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ جن لوگوں نے انتخابی مہم چلانا تھی وہ اپنی مشکلات میں گرفتار رہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ صدارت سے مستعفی نہیں ہو ں گے اور اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی ہار میں ریٹرننگ افسروں نے کردار ادا کیا اور پنجاب سے پیپلز پارٹی سے اسکی نشستیں چھین لیں موجودہ الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور دہشتگردی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو پنجاب میںاسکا حصہ نہیں لینے دیا گیا۔ پارٹی کسی قیادت کے بغیر الیکشن لڑتی رہی وہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی وجہ سے ایوان صدر کے ہو کر رہ گئے ۔یوسف رضاگیلانی اپنے بیٹے کی وجہ سے مشکل میں پڑگئے جبکہ راجہ پرویز اشرف عدالتو ں کے چکر لگاتے رہے ۔نواز شریف سے متعلق سوال پر کہ ”اب وہ آپ سے کیسا سلوک کریں گے“صدر نے کہا میرا ما ضی بھی آپ کے سامنے ہے اور نواز شریف کاماضی بھی آپ کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ ختم ہوئی ہے اور نہ ہوگی ،اب مستقبل کی منصوبہ بندی کریں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اسی پارٹی کاہو گا جس کی نشستیں زیادہ ہونگی۔

مزید : لاہور /Headlines


loading...