گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل ، سی این جی دو اور صنعتوں کو گیس تین دن دینے کا فیصلہ

گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل ، سی این جی دو اور صنعتوں کو گیس تین دن دینے کا ...
گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل ، سی این جی دو اور صنعتوں کو گیس تین دن دینے کا فیصلہ

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گیس کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے ، نئے شیڈول کے تحت سی این جی سٹیشنوں کو دو روز کیلئے جبکہ صنعتوں کو تین دن کیلئے گیس فراہم کی جائے گی ۔سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے بتایاکہ وزارت پٹرولیم نے سی این جی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق احکامات اور پراناشیڈول واپس لے لیا ،ریجن ون میں سی این جی سٹیشن پیر اور بدھ جبکہ ریجن ٹو میں جمعرات اور ہفتہ کو کھلے رہیں گے ۔ سوئی نادرن حکام کے مطابق رواں ہفتے پنجاب میں صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو تین دن گیس ملے گی ، فیصل آباد ، سرگودھا، راولپنڈی اور بہاولپور میں گیس کی فراہم آج (پیر) سے شروع ہوگئی ہے ، دیگر شہروں کی صنعتوں کو بھی تین روز کیلئے گیس کی فراہمی شروع ہوگئی ہے ۔سماءنیوز کے مطابق پنجاب میں دو روز کیلئے گیس کی فراہمی کے لیے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا،بچنے والی گیس پاورسیکٹر کو فراہم کی جانی تھی ۔ 

مزید : بزنس /اہم خبریں


loading...