منموہن سنگھ نے مہمان وزیراعظم کی دورہ چین کی دعوت قبول کرلی ، آٹھ معاہدوں پر دستخط

منموہن سنگھ نے مہمان وزیراعظم کی دورہ چین کی دعوت قبول کرلی ، آٹھ معاہدوں پر ...
منموہن سنگھ نے مہمان وزیراعظم کی دورہ چین کی دعوت قبول کرلی ، آٹھ معاہدوں پر دستخط

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے نومنتخب وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہاہے کہ بھارت اور چین میں اعتماد اور تعاون کے بغیر عالمی اور استحکام ممکن نہیں ،منموہن سنگھ نے مہمان وزیراعظم کی دورہ چین کی دعوت قبول کرلی اور کہاکہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیناچاہتے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان زراعت اور پانی سمیت دیگر شعبوں میں آٹھ معاہدے کیے گئے ۔دورے پر موجود چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاکہ چین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، سرحدی جھڑپوں سے سبق حاصل کیا، دونوں ممالک سرحدی تنازع کوحل کریں ۔اُنہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کو پانی کا مسئلہ بھی حل کرناہوگا، چین کے دورے کی دعوت قبول کرتاہوں ، زراعت ،پانی اور دیگر شعبوں میں معاہدے کیے گئے ہیں ۔منموہن سنگھ نے کہاکہ دریائے برہم پترا پر دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو معلومات دینی چاہیں ۔چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہاکہ بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ، سرحدی تنازعات اور پانی کے معاملات کو پرامن طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے ،سرحدی تنازعات کو حل کرنے کا میکنزم موجود ہے ۔قبل ازیں بھارت کے دورے پر موجودچینی وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔لی کی چیانگ نے دوطرفہ تعلقات بہتربنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کی تہذیب قدیم ہے ، امید ہے کہ باہمی سٹریٹجک تعاون بڑھے گا۔قبل ازیں مہمان وزیراعظم نے بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید سے بھی ملاقات کی ۔ 

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...