نگران دور حکومت میں ہونیوالے تقرروتبادلے سپریم کورٹ میں چیلنج

نگران دور حکومت میں ہونیوالے تقرروتبادلے سپریم کورٹ میں چیلنج
نگران دور حکومت میں ہونیوالے تقرروتبادلے سپریم کورٹ میں چیلنج

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے نگران دور حکومت میں ہونیوالے تقرر و تبادلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے ۔ لیگی رہنماءخواجہ آصف کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ نگران حکومت کو تقرریوں وتبادلوںکا مینڈیٹ نہیں ، نگران دورحکومت میں ہونیوالی تقرریوںکو کالعدم قراردیاجائے اور منتخب حکومت کے آنے تک نگران حکومت کو تقرروتبادلوں سے روکاجائے ۔´ درخواست میں اوجی ڈی سی کے ایم ڈی ، ڈی جی ایف آئی اے ، چیئرمین ایچ ای سی اور ایم ڈی پاکستان منرل سمیت کئی اہم عہدوں پر کی گئی تقرریوں کو بنیاد بنایاگیاہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...